ابنا: یہ بات روس کے نامور وکیل آناتولی کوچیرینا نے کہی۔ انہوں نے 12 جولائی کو ماسکو کے ائرپورٹ شیریمیتیوو میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ اسنوڈن سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں حصہ لینے والے روس کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ولادیمیر لوکین نے اطلاع دی کہ اسنوڈن نے حکومت روس سے عارضی پناہ دینے کی درخواست کی ہے تاکہ بعد میں وہ کسی دوسرے ملک منتقل ہوسکیں ۔ولادیمیر لوکین کا کہنا ہے کہ اسنوڈن روسی حکام سے پناہ گزین کی حیثیت سے متعلق دستاویز بھی فراہم کرنے کی درخواس کر سکتے ہیں جس کے بعد سابق سی آئی اے ایجنٹ اقوام متحدہ کے اعلی کمیشنربرائے امور پناہ گزینان سے رجوع کر سکتے ہیں تاکہ انہیں پناہ گزین کی بین الاقوامی حیثیت اور ٹرانسپورٹ کے ٹکٹ حاصل ہو سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل مسئلہ یہ ہے کہ اسنوڈن کو دیگر ملک میں کس طرح منتقل کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس وقت ایڈورڈ سنوڈن ائرپورٹ شیریمیتیوو کے ٹرانزٹ زون میں ہیں۔ امریکی حکام کے فیصلے پر ان کا امریکی پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔......./169
12 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440199
امریکی سی ائی اے کے سابق ایجنٹ ایڈورڈ اسنوڈن کو سیاسی پناہ دئیے جانے کے مسئلہ پر دو تین ہفتے کے اندر فیصلہ ہوجائے گا۔